گورنرخیبرپختونخوا نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوادیا

پشاور: گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔گورنر شاہ فرمان نے اپنا استعفی صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھجوادیاہے۔

گورنرشاہ فرمان نے صوبے کی 32ویں گورنر کی حیثیت سے 5 ستمبر 2018 کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا۔ شاہ فرمان 3 سال،7 ماہ اور 6 دن خیبرپختونخوا کے گورنررہے۔ 2013 کے عام انتخابات اور2018 کے عام انتخابات میں پی کے 10 اور پی کے 71 پشاور کے حلقے سے دو بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

شاہ فرمان نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور خیبر لاء کالج پشاور سے تعلیم حاصل کی۔وہ تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شامل ہیں۔ شاہ فرمان پرویز خٹک کی کابینہ میں 2013 سے 2018 تک پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اورمحکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More