اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کی گئی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سرکاری دفاتر اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیئے گئے۔جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے
خیال رہے کہ ہفتہ کی چھٹی وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی جبکہ سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔