حکومت دوبارہ شہباز شریف کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2018 میں نالائقوں کی حکومت بنی جس نے شہباز شریف کیخلاف ہر قسم کا جھوٹا کیس بنایا ۔حکومت دوبارہ شہباز شریف کو گرفتار کرنا چاہتی ہےلیکن اب شہباز شریف جیل نہیں جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےحکومت پر کڑی تنقیدکی ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈال کر آر ٹی ایس بٹھایا گیا۔ حکومت شہبازشریف کو اب تیسری بارجیل میں ڈالنے چاہتی ہے۔شہباز شریف کی گرفتاری کی وزیر اطلاعات پیشگوئی کررہے ہیں ۔لیکن شہباز شریف اب جیل نہیں جائیں گے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان جو کام نیب سے لینا چاہتے تھے اب وہی کام ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے۔ ایف ائی اے جس کیس میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو گرفتار کرنا ہے اسکا کوئی ثبوت نہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو پاکستانی عوام کی کسی تکلیف کا بھی احساس نہیں۔ آٹا چینی گیس رنگ روڈ سمیت کسی اسکینڈل کا کوئی احتساب نہیں۔ اپنی باری آئے تو اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ جاتے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More