حکومتی حامی آج اپنی قیادت کو بدعائیں دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

راولپنڈی: اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی ووٹرز ہی آج اپنی قیادت کو بدعائیں دے رہے ہیں۔ ظالم حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت ن لیگ نے کی جبکہ شرکا میں ن لیگ اور جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کی بھی احتجاجی مظاہرے میں نمائندگی موجود تھی۔مقامی تاجر رہنما بھی احتجاجی مظاہرے کا حصہ تھے۔

احتجاج کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام کے پاس چینی ،دوائی، آٹا، بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں چھوڑے،ملک کی سلامتی کو تماشا بنا دیا گیا۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ یہ ملک ان چوروں کامتحمل نہیں ہوسکتا ہے ۔ان نالائقوں کو اب گھر جانا ہوگا۔ مظاہرے میں موجود دیگر کارکنان نے بھی حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاج کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا جس سے مری روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More