حکومت الیکشن کی تاریخ دے اور معاملہ حل کرے، اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ انتخابات کرائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت الیکشن کی تاریخ دے اور معاملہ حل کرے۔ شہباز شریف کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ اسے کس نے لا کر بٹھا دیا ہے۔ حکومت کے پاس نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ انتخابات کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بنی گالا میں پولیس کی بھاری نفری اور قیدیوں کی وینز آئیں۔ حکومت سوچ رہی ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے۔ قیادت نے کیا ڈرنا ہمارا کوئی ورکر بھی ڈرنے والا نہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تھریٹ ہے سیکیورٹی کے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ عمران خان کے خلاف کچھ ہوا تو ملک میں رد عمل کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More