حکومت نے پی ٹی آئی کے 700 افراد کی گرفتاری کا منصوبہ بنالیا، فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے 700 سے قریب افراد کے خلاف پرچے کٹوانے کی تیاری کرلی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو اٹھایا گیا، بغیر وردی میں جاکر لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پشاور سے بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے 25 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے، لانگ مارچ پرامن ہوگا، اگر حکومت نے تشدد کا راستہ اپنا تو نقصان بھی اسی کا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میں کافی ذمہ دار لوگ ہیں وہ مستعفی ہوجائیں گے لیکن حکومت کی بات نہیں مانیں گے، نہ وہ اپنے لوگوں کے خلاف گولی اور لاٹھیاں چلانے کو فوقیت دیں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ ہر صورت ہوکر رہے گا، ہم 25 مئی کو یاسین ملک سے بھی اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں، پولیس کے سامنے اعتراف جرم کو ہر عدالت رد کرتی ہے لیکن یٰسین ملک کو مجرم ٹھہرایا جا رہا ہے، حقیقی آزادی مارچ میں کشمیر کی آزادی اہم حصہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More