حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینز پر الیکشن کرانے کے لئے پرعزم ہے، وزارت سائنس

اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے واضح کیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں۔حکومت اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز پر الیکشن کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔

ترجمان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ حکومت اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ای وی ایم پر الیکشن کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے حوالے سےچلنے والی خبریں درست نہیں ہیں ۔ ای وی ایم کے بارے میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

ترجمان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ دنیا بھر کی مینوفیکچررز کمپنیاں ای وی ایم مشینیں فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔الیکشن کمیشن جب ٹینڈر جاری کرے گا تو اس کے مطابق حکومت وسائل فراہم کرے گی اور مشینز باآسانی میسر ہوں گی۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی خریداری میں سہولت فراہم کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More