حکومت کی نااہلی پاکستان کے لئے خطرہ بن چکی ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی پاکستان کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔ عمران کو بھی ادراک ہوگیا ہے وہ جانیوالے ہیں۔ جلسوں میں اوٹ پٹانگ باتیں جو کسی وزیراعظم کو زیب نہیں دیتیں۔ گالیاں نکالنے معافیاں مانگنے سے کام نہیں چلے گا۔ اسپیکر کا عمل بدنیتی پر مبنی ہے۔

احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج اس قومی اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد کو آگے لیکر جارہی ہے‎ ‎۔ مشکلات بھی آئیں گی اور رکاوٹیں بھی ہم اس کا مقابلہ کریں گے‎ ۔ ہمیں فخر ہے کہ اس عمل میں نہ کسی نے مفاد مانگا نہ کوئی وعدہ ہوا‎۔

ان کا کہنا تھا کہ فتح آئین اور حق کی ہوگی۔ عدم اعتماد جمہوری و آئینی حق ہے۔ اسپیکر صاحب اس تمام معاملے میں جانبدار بن گئے ہیں۔ یہ سینیٹ کا الیکشن نہیں جہاں اربوں روپے لگا کر ٹکٹ حاصل کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا منی لانڈرنگ کی واضح مثال فارن فنڈنگ کیس ہے۔ عمران خان بتائیں کرپشن پر شہزاد اکبر نامی آدمی جو مشیر مقرر کیا تھا کہاں ہے؟

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ناکامی کو دیکھ کر مذہب کارڈ استعمال کررہا ہے۔ اپنی گندی سیاست کو بچانے کے لئے مذہب کو استعمال کیا جارہا ہے۔ امربالمعروف کا مطلب یہ نہیں غریب کو مہنگائی میں مبتلا کردیں۔ امر بالمعروف کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو بیروزگار کردیں۔ امر بالمعروف کا مطلب میڈیا کاگلہ گھونٹ دینا نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More