حکومت، آئی ایم ایف مذاکرات مکمل: بجلی و پیٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بجلی اور پٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ختم پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر قیادت پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کے حکام سے ہونے والی بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ جس میں فریقین نے قرض پروگرام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستانی وفد میں عائشہ غوث پاشا اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ حکام شامل تھے جب کہ آئی ایم ایف کا وفد ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل، ڈائریکٹرایم سی ڈی اورمشن چیف پر مشتمل تھا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہونے والی بات چیت میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے آئی ایم ایف کے روڈ میپ پرعمل درآمد کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بجلی اور پیٹرول کی سبسڈی مرحلہ وارختم کی جائے گی۔ ملاقات میں آئی ایم ایف کے وفد کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان بجلی کے نقصانات کم کرے گا۔ پاکستانی وفد نے آمدن بڑھانے کے لیے اصلاحات پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کی ٹیم پروگرام کی توسیع پرکام کرے گی، ٹیکنیکل ٹیم دو طرفہ ڈیٹا کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے مذاکرات کے دوران کہا کہ پاکستان غریب طبقے کے لیے سبسڈیز جاری رکھے اور انکم سپورٹ پروگرام پر بھی کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ صحت کارڈ کی سہولت پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے تکنیکی مذاکرات منگل سے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے،ٹیکنیکل لیول مذاکرات کے بعد ڈیٹا سامنے آئے گا، تکنیکی مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More