لاہور: مسلم لیگ نون کے مرکزی صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کسی صورت قبول نہیں ہے اور نہ ہی منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظور ہونے دیں گے ۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈالر کے حصول کیلئے غیرملکی بینکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ 2018سےاب تک موجودہ حکومت قرض کی سطح 40 ارب ڈالرپرپہنچاچکی ہے۔
لیگی صدر کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کی جانب سےبجلی کی قیمت میں پونے6روپے اضافےکاتقاضاظلم ہے ۔