حکومت کا ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ کرلیا ۔اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی ہدایت نہیں دی ہے۔

اٹارنی جنرل خالدجاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ کرلیا ہے ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم نےایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنےکی ہدایت نہیں دی۔

اٹارنی جنرل خالدجاوید نے کہاکہ عدالتی فیصلوں کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہوسکتے ہیں تاہم عدالتی فیصلےکیخلاف اپیل کرناپراسیکیوشن کاحق ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More