حکومت نےنئی ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:حکومت نے ٹیکسٹائل کی صنعت کی استعداد بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دی ہے تاکہ ٹیکسٹائل برآمدات میں پائیدار اضافہ یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے کل اپنے اجلاس میں اِس پالیسی کی منظوری دی۔ پالیسی کا ایک بڑا مقصد ٹیکسٹائل کی صنعت کو بین الاقوامی مسابقتی نرخوں پر بجلی اور گیس فراہم کرنا ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں خام مال کی درآمدات پر ڈیوٹی کم کر دی ہے۔ اس پالیسی میں بھی ٹیرف کو معقول بنانے کے عمل کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ہم ٹیکسٹائل کی صنعت کو قرضوں کی فراہمی جاری رکھیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More