حکومت نے پاکستان کی خودمختاری آئی ایم ایف کے حوالے کردی، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر نےکہاہے کہ منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی نام نہاد خود مختاری نیازی حکومت کا مدر آف آل بامز اقدام ہے۔حکومت نے آج پاکستان کی معاشی خودمختاری اور معاشی آزادی آئی ایم ایف کے حوالے کردی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منی بجٹ اوراسٹیٹ بینک کی نام نہادخود مختاری نیازی حکومت کامدرآف آل بمزاقدام ہے۔حکومت نےآج پاکستان کی معاشی خودمختاری اورمعاشی آزادی آئی ایم ایف کےحوالےکردی۔سقوط ڈھاکا کی طرح آج کے دن کوآنےوالی نسلیں پچھتاوے اورسیاہ دن کےطورپریادکریں گی ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں قوم پر360ارب روپےسےزائدٹیکس لگائےہیں۔یہ پہلا بجٹ ہےجس میں عوام،معیشت اورپاکستان کےلیےکوئی ریلیف کوئی رعایت نہیں ہے ۔ حکومت کامنی بجٹ نہ لانےکاجھوٹ آج پوری قوم نےدیکھ لیا۔

لیگی صدر نے کہا کہ جن اشیاء پرماضی کی حکومت نےکبھی ٹیکس نہیں لگایا،ان پر بھی ٹیکس لگایا گیا۔بچوں کے دودھ،مرغی،لال مرچ، گھی،شیرمال پر17فیصدٹیکس سفاکی کی انتہاہے۔لیپ ٹاپ پرٹیکس آئی ٹی پروفیشنلزبننےکے خواہشمند بچوں سےناانصافی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ خوردنی تیل اورگھی پر17فیصدٹیکس لگاناعوام کےمنہ سےنوالہ چھیننےکےمترادف ہے ۔نوازشریف نےنوجوانوں کولیپ ٹاپ دیئے تھے عمران نیازی نےچھین لیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More