حکومت نے سال نو پر عوام پہ پیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 4 روپے مزید مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار چار روپے اضافہ کردیا گیا ۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 144روپے 82 پیسے ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 141روپے62 پیسے ہوگئی

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھ کر4روپے15پیسے اضافے سے 111روپے 6پیسے ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت 3روپے95پیسے اضافے سے 113روپے53پیسے ہوگئی ۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہو گا۔وزارت خزانہ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More