حکومت کا بیرونی سازش کے الزام پرانکوائری کمیشن بنانے کافیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے عمران خان کے بیرونی سازش کے الزام پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کمیشن کا سربراہ ایسا ہوگا جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئےان کے جلسوں کے شیڈول کو فرح گوگی بچا ؤ تحریک کا نام دے دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان کی بیرونی سازش کے الزام کے حوالے سے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے،انکوائری کمیشن عمران خان کی سازش کو بے نقاب کرے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا عمران خان کو اتحادیوں کے چھوڑ جانے پر سازش نظر آنا شروع ہوگئی۔ وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا پنجاب میں سب سے زیادہ اکاؤنٹ فرح گوگی کے نام سے کھولے گئے۔ گوجرانوالہ اور رنگ روڈ پر فرح گوگی نے دو سو کنال اراضی خریدی
۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More