حکومت کا ملکی تاریخ کی مہنگی ترین گیس خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گیس کے ممکنہ بحران کا سے بچنے کے لئے پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نومبر کیلئے ا یک ایل این جی کارگو 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں گیس کے ممکنہ بحران کا سے بچنے کیلئےپاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے نومبر کیلئے ا یک ایل این جی کارگو 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نومبر میں دو ایل این جی کارگوز سپلائی سے دو عالمی کمپنیوں نے معذوری ظاہر کی تھی ۔یہ ایل این جی کارگوز 19سے20 نومبر اور 26سے27نومبر کو ڈلیور ہونے تھے۔

ان دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ہنگامی ٹینڈر جاری کیے تھے۔ان ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئیں تھیں ۔

ذرائر نے بتایا کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے26سے27نومبر کی سپلائی کیلئے 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔19سے20 نومبر کی ڈلیوری کیلئے ایل این جی کارگوز کے حصول کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔


عالمی کمپنیوں کی طرف سے منسوخ کیے جانے والے دو کارگوز کی بحالی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے ۔ گزشتہ ماہ اکتوبر میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مہنگا ترین ایل این جی کارگو 20.29ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More