حکومت نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا،عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کا بجٹ محض ایک سو دس ارب رکھتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کم کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیشِ نظر پی ٹی آئی حکومت نے تین گنا اضافے کے ساتھ انکی فنڈنگ ایک سو اکتیس ارب کی جبکہ امپورٹڈ حکومت نے بجٹ میں محض ایک سو دس ارب رکھتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کم کیا۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بےگھرآبادی کیلئے ایک پائی مختص کی نہ ہی موجودہ بجٹ میں ایک روپے کا اضافہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More