حکومت کا بجلی ترسیلی نظام میں 111 ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام میں ایک سو گیارہ ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ توانائی کے وفاقی وزیر این ٹی ڈی سی کے ذریعےآئندہ تین سال کے لیے سرمایہ کاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ این ٹی ڈی سی کے ذریعےآئندہ تین سال کے لیے سرمایہ کاری کی جائے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی۔2023 میں قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 28 ہزار 750 میگاواٹ ہوجائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More