حکومتی اتحادیوں کا کالعدم تنظیم کے معاملے اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعت جی ڈی اے نے کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات کے معاملے پر قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔جی ڈی اے کی ترجمان سائزہ بانو نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔

حکومتی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کالعدم تحریک لبیک کے مطالبات کے معاملے پر قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کے لیے تحریک التوا قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔تحریک التواکے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے معاملات پارلیمنٹ کے سامنے رکھنے کا وعدہ کیا تھا جبکہ ایک قرارداد بھی اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔

متن میں کہا گیا کہ آج انہی واقعات سے جڑے معاملے پر لوگ ایک بار پھر سراپا احتجاج ہیں۔معاملات سلجھانے کے بجائے غیر ذمہ دارانہ حکومتی رویہ حالات کو کشیدہ بنا رہا ہے۔کئی افراد اپنی جانوں سے گئے اور عام شہری بری طرح متاثر ہیں جبکہ ہمارے وزیر و مشیر کے بیانات سے معاملات مزید بگڑ رہے ہیں۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ معاملات سے نمٹنے کے لیے جامع پالیسی کا فقدان ہے ۔عام پاکستانی کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔عوام کے نمائندہ ایوان کو ان معاملات سے نمٹنے کی پالیسی سے آگاہ رکھا جائے۔تمام پارلیمانی پارٹیوں کے ساتھ ملکر واضح پالیسی بنائی جائے۔معاملہ سلجھانے کے بجائے غیر ذمہ دارانہ حکومتی رویہ حالات کو کشیدہ بنا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More