عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا

لاہور: حلف برداری کی پر وقار تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے عمر سرفراز چیمہ سے گورنر پنجاب کا حلف لیا۔ چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں، ایم پی اے سعدیہ سہیل نے بھی شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، ممبران صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

گورنر ہاوس پہنچے پر عمر سرفراز چیمہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More