گوگل پر لوکیشن ٹریکنگ سے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر مقدمہ

واشنگٹن: امریکا کی متعدد ریاستوں نے گوگل پر لوکیشن ٹریکنگ کے ذریعے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر مقدمہ دائر کردیا ہے ۔

امریکی ریاستوں ٹیکساس، انڈیانا، واشنگٹن اسٹیٹ اور ڈسٹرکٹ کولمبیا کی جانب سے یہ دعویٰ دائر کیا گیا ۔ دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے صارفین کو یہ غلط یقین دلایا جاتا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ اور ڈیوائس سیٹنگز بدل کر پرائیویسی کا تحفظ کرسکتے ہیں اور انہیں اس ذاتی ڈیٹا پر کنٹرول ہوا ہے جس تک کمپنی کو رسائی مل سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ گوگل کے نمائندگان کے بیانات کے برخلاف کمپنی کی جانب سے منظم طریقے سے صارفین کی نگرانی کی جاتی ہے اور ان کے ڈیٹا سے منافع کمایا جاتا ہے۔گوگل کی یہ غلط بیانی صارفین کی پرائیویسی کی واضح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ لوکیشن ڈیٹا گوگل کے اشتہاری بزنس کی کنجی ہے او راسے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے نتیجے میں مالیاتی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More