فرانس میں فیس بُک اور گوگل پر بڑا جرمانہ

فرانس کے قومی کمیشن برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آزادی نے انٹرنیٹ کی معروف ترین کمپنیوں گوگل اور فیس بُک پر بھاری جرمانے عائد کر دیے ہیں۔

سی این آئی ایل نے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کو 150 ملین یورو جرمانہ کیا ہے،دوسری جانب فیس بک پر 60 ملین یورو کا ہرجانہ عائد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق آن لائن پرائیویسی کے تحفظ کے فرانسیسی ادارے نیشنل کمیشن برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فریڈم نےآن لائن کوکیز کے غلط استعمال پر گوگل اور فیس بک پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔

کوکیز ایسے پروگرام ہوتے ہیں جو ویب سائٹ صارف کے سسٹم پر کاپی کرتی ہے اور اس کی بنیاد پر نہ صرف صارف کی آن لائن ایکٹیویٹی پر نظر رکھی جا سکتی ہے بلکہ صارف کو طے شدہ اشتہارات بھی دکھائے جاتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More