پی ایس ایل کے شائقین کے لیے خوشخبری

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پی ایس ایل کے شائقین کو خوشخبری سنا دی ۔ شائقین کرکٹ کو 100فیصد داخلہ کی اجازت مل گئی تاہم صرف ویکسی نینٹڈ افراد ہی اسٹیڈیم آسکیں گے ۔

این سی اوسی کے مطابق صرف ویکسی نینٹڈ افراد ہی اسٹیڈیم آسکیں گے۔ کورونا کیسز میں اضافی کےپیش نظر جنوری کے تیسرے ہفتے میں نظر ثانی کی جا سکےگی۔ این سی اوسی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ جاری کردیا۔

این سی اوسی کے مطابق تمام عمر کے افراد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔ اسٹیڈیم آنے کے لئے 12 سال سے زائد عمر افراد کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

جاری کردا مراسلے کے مطابق پی سی بی ویکسی نینٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔ کرکٹ میچز کیلئے سکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری پی سی بی پر ہوگی۔ اسٹیڈیم میں پی سی بی ایس اوپیز پر عملدآمد کروائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More