مقامی اورعالمی صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

صرافی ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں700روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ30ہزار 700روپے پر پہنچ گیا۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت600 روپے کے اضافے سے1لاکھ12 ہزار54 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں18ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا2009ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More