پشاورایئرپورٹ پر مسافروں سے 10 کروڑ مالیت کا سونا براۤمد، خاتون سمیت 3 گرفتار

پشاور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافروں کے قبضے سے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا براۤمد کرکے افغان خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کےسونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے افغان خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ افغان نیشنل خاتون مسافر سہیلہ الکوزے اور مسافر حواد خالدی اسمگلنگ کی غرض سے سونا دو بیگوں میں لے کرجارہے تھے۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کو مشکوک قرار دیکر دوران تلاشی 10 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا سونا برآمد کیا۔ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد سونے سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More