فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوکر1 لاکھ 25 ہزار900 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونا 1لاکھ25ہزار900روپے پر پہنچ گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں700 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ25ہزار900روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت601 روپے کے اضافے سے1لاکھ 7ہزار939 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ آج عالمی مارکیٹ میں 20ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1837 ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More