فی تولہ سونا 1 لاکھ 43ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا

کراچی: سونے کی قیمت میں مزید 1950 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 43ہزار600 روپے پر جا پہنچا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکی قیمت 1672 روپے کےاضافے سے1لاکھ23 ہزار 114روپے ہوگئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1858 ڈالر پرآگیا۔

واضع رہے کہ دو روز کے دوران فی تولہ سونا فی سونا 4300روپے مہنگاہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More