ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار400 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 22ہزار800 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار58 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار281روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 26ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1787ڈالرپر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More