سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 371 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 53 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ سامنے آیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More