سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپےکی کمی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 800 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ 10 گرام سونے کے دام 686 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 1846 ڈالر ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More