سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی:کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار850 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار444 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار595 روپے ہو گئی۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں12 ڈالرکے اضافے کے بعدفی اونس سونا 1862 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More