سونے کی قیمت میں اضافہ جاری

کراچی: سونے کی قیمت میں بدستور اضافہ جاری ہے۔

سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ 1500 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ24 ہزار800 روپے پرپہنچ گیا ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے1لاکھ 6 ہزار 996 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1825 ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More