ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

600 روپے کی کمی کےبعد فی تولہ سونا 1لاکھ 23 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ، جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 514 روپے کی کمی سے 1لاکھ 5 ہزار 796 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر کے اضافے سے سونا 1784ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More