کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔
ملک کی صرافہ مارکیٹ آج سونے کی قیمتوں میں 200 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ۔ 200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ22ہزار800روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 178 روپے کے اضافے سے1لاکھ5 ہزار281 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ آج عالمی صرافہ بازار میں سونا 8ڈالر فی اونس کی کمی سے 1786ڈالر پر آگیا۔