سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: سونے کی قیمت میں50روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ28ہزار 800روپے پر پہنچ گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کے اضافے سے1لاکھ 10 ہزار 425روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں6 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1928ڈالرپرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More