مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔فی تولہ سونا 1350روپے کم ہوگیا ۔

صرافہ بازار میں آج دوسرے روز بھی کمی کا رجحان رہا ۔ فی تولہ سونے قیمت میں 1350روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ24ہزار850 روپے پر آگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت1157 روپے کمی سے1 لاکھ7ہزار39 روپے ہوگئی۔

جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں11 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1874ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More