سونا ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

فی تولہ سونا1400 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 34 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔

مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کے اضافے سے1لاکھ15ہزار 226 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1863 ڈالر پرپہنچ گیا۔

اس سے قبل7اپریل 2022کوسونے کی قیمت 1لاکھ34ہزار300روپے تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More