سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

کراچی: ساڑھے چار سو روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ ستائیس ہزار نو سو پچاس روپے پر پہنچ گیا

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں350 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 9 ہزار 696 روپے ہے ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 1890 ڈالر فی اونس ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More