اہم خبریں کاروبار

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک سو پچاس روپے سستا

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک سو پچاس روپے سستا ہو کر سینتالیس ہزار ایک سو روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو دو ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت ایک سو پچاس روپے کمی سے سینتالیس ہزار ایک سو روپے پر آگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت ایک سو انتیس  روپے کمی سے چالیس ہزار تین سو اکتیس روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت چھ سو ستر روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

جعلی بینک اکاؤئنٹس کیس: وزیراعلیٰ سندھ نیب راولپنڈی میں پیش

shakir shaikh

سونےکی فی تولہ قیمت میں 600 روہے کی کمی

M.Umair Raza

گجرات میں زہریلا کھانے سے 70 باراتی اسپتال پہنچ گئے

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More