فی تولہ سونا 1 لاکھ 31 ہزار500 روپے پرپہنچ گیا

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 500 روپے مزید مہنگا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں500 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ1 لاکھ31ہزار500روپے پرپہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت429 روپے کے اضافے سے 1لاکھ12ہزار 740روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی28 ڈالرکے اضافے کے بعدفی اونس سونا 1956ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More