فی تولہ سونا1لاکھ 26 ہزار900روپے پرپہنچ گیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ڈالر مہنگا ہوا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیاجس کے بعدفی تولہ سونا1لاکھ 26 ہزار900روپے پرپہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت86 روپے کے اضافے سے1لاکھ 8ہزار796 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب سونے کی عالمی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہوا ۔ آج عالمی مارکیٹ میں1 ڈالر کے اصافے سے فی اونس سونا 1895ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More