فی تولہ سونا 1 لاکھ 25 ہزار 750 روپے پر پہنچ گیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 50 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی صرافہ بازا ر میں فی اونس سونا 5 ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں50روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ25ہزار750روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت43روپے کے اضافے سے 1لاکھ7ہزار810 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔ آج عالمی مارکیٹ میں بھی5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1856 ڈالر پرپہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More