فی تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار روپے تک پہنچ گیا

کراچی: ملک میں آج مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں4 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1773 ڈالر پر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More