فی تولہ سونا 300 روپے سے کمی 1 لاکھ 25 ہزار700روپے پرآگیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونا 11 ڈالر فی اونس مہنگا ہوکر 1818 ڈالر پر آگیا ہے ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو ئی جس کے بعدفی تولہ1لاکھ 25 ہزار700روپے پرآگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت258 روپے کی کمی سے1لاکھ 7ہزار767 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1818 ڈالرپرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More