فی تولہ سونا 900 روپے کمی سے 1لاکھ 31ہزار400 پرآگیا

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ عالمی مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 900روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ 31ہزار 400 روپے پرآگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت772 روپے کی کمی سے1لاکھ 12ہزار654روپے ہوگئی ۔

عالمی مارکیٹ میں5ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1953ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More