کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2050 روپے کی کمی دیکھی گئی ۔ 2050 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا1لاکھ 18ہزار600روپے پر آگیا۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ۔ آج فی تولہ سونا 2050 روپے کمی سے1لاکھ 18ہزار600روپے پر آگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 1758 روپے کی کمی سے 1لاکھ 1 ہزار 680 روپے ہوگئی ۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ آج عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونا1795 پر آگیا