کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ فی تولہ سونا 150 روپے سستا ہوگیا ۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے کی کمی ہو ئی جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 25ہزار300روپے پر آگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت129 روپے کی کمی سے 1لاکھ7ہزار424 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالرکی کمی سے 1789 ڈالر پرآگیا۔