فی تولہ سونا 1800 روپے کمی سے 1 لاکھ21ہزار 600 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا ۔

ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ فی تولہ سونا 1800 روپے کمی سے 1 لاکھ21ہزار 600 روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کمی سے1لاکھ4ہزار252 روپے ہوگئی

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا42 ڈالرکی کمی سے 1797 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More