فی تولہ سونا 1 لاکھ 35 ہزار700 روپے پر پہنچ گیا

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں1300 روپے کےبڑے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ35ہزار700 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کے اضافے سے1 لاکھ16ہزار 341 روپے ہوگئی۔

جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں11ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1852ڈالرپرآگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More