فی تولہ سونا 1لاکھ31ہزار350 کا ہوگیا

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا ۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 150روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ31ہزار350روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت128 روپے کےاضافے سے1لاکھ12ہزار611 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ آج عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1931ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More